slotcosino Publish time 2026-2-20 20:04:51

بھارت: کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کے حملے سے امپائر کی موت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558385_3572702_spo_updates.jpg
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اُناؤ میں واقع سپرو اسٹیڈیم میں ایک کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کے اچانک حملے سے سینئر امپائر مانیک گپتا کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مانیک گپتا میچ کے اختتام کے بعد ڈرنکس بریک کے دوران ایک دوسرے امپائر سے ملاقات کے لیے گئے تو اسی دوران شہد کی مکھیوں نے گراؤنڈ میں موجود لوگوں پر حملہ کر دیا۔

بھاگنے کی کوشش میں مانیک گپتا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے جس کے بعد مکھیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532287_105314_updates.jpg
کرکٹ میچ کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعہ کو 11 سال مکمل

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں فلپ ہیوز 63 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھی امپائر جگدیش شرما نے بتایا کہ سب لوگ مکھیوں سے بچنے کے لیے دوڑے مگر عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے مانیک گپتا تیزی سے نہیں بھاگ سکے اور شدید حملے کا شکار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مانیک گپتا گزشتہ تقریباً 30 برسوں سے امپائرنگ کر رہے تھے، وہ اسٹیٹ پینل امپائر بھی تھے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کے حملے سے امپائر کی موت