بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اُناؤ میں واقع سپرو اسٹیڈیم میں ایک کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کے اچانک حملے سے سینئر امپائر مانیک گپتا کی موت ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مانیک گپتا میچ کے اختتام کے بعد ڈرنکس بریک کے دوران ایک دوسرے امپائر سے ملاقات کے لیے گئے تو اسی دوران شہد کی مکھیوں نے گراؤنڈ میں موجود لوگوں پر حملہ کر دیا۔
بھاگنے کی کوشش میں مانیک گپتا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے جس کے بعد مکھیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔
کرکٹ میچ کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعہ کو 11 سال مکمل
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں فلپ ہیوز 63 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھی امپائر جگدیش شرما نے بتایا کہ سب لوگ مکھیوں سے بچنے کے لیے دوڑے مگر عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے مانیک گپتا تیزی سے نہیں بھاگ سکے اور شدید حملے کا شکار ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مانیک گپتا گزشتہ تقریباً 30 برسوں سے امپائرنگ کر رہے تھے، وہ اسٹیٹ پینل امپائر بھی تھے۔