slotcosino Publish time 2026-2-20 20:43:35

90 فیصد لوگ میڈیکل وجوہات پر ڈی پورٹ ہو رہے ہیں: مصطفیٰ کمال

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558374_1568893_nnx_updates.jpg
مصطفیٰ کمال — اسکرین گریب

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 90 فیصد لوگ میڈیکل وجوہات پر ڈی پورٹ ہو رہے ہیں، بارڈر ہیلتھ سروسز میں ڈی پورٹ ہونے والوں کی اسکریننگ ہوگی۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر صحت کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مفروضے کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی کے 3 لاکھ مریض ہیں۔ گلوبل فنڈ کا 25 فیصد گورنمنٹ کو اور 75 فیصد فنڈ این جی اوز کو دیا جا رہا ہے، ابھی آپ کو کیسز اور زیادہ ملیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557050_052333_updates.jpg
ملک کے ہر ضلع میں کم از کم ایک ایچ آئی وی اسکریننگ و علاج مرکز قائم کیا جائے، مصطفیٰ کمال

وفاقہ وزیرِ صحت مصطفٰی کمال کی زیرصدارت ملک میں ایچ آئی وی/ایڈز کی صورتحال پر اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں درپیش چیلنجز اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک ہی جگہ پر بچوں میں مرض پایا گیا، غلط سرنجز لگائی گئیں۔

اجلاس کے دوران ڈی جی ہیلتھ کی بریفنگ پر وفاقی وزیر صحت نے ڈی جی کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ آپ سے جو پوچھا جا رہا ہے وہ بتائیں اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کریں صرف اسلام آباد کا ڈیٹا دیں۔

اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے کہا تھا کہ جو سیٹیں خالی ہیں وہ لازمی پُر کریں گے۔

رجسٹرار پی ایم اینڈ ڈی سی نے اجلاس کو بتایا کہ ہم نے اس کو 31 مارچ تک بڑھا دیا ہے، امید ہے سیٹیں پُر ہو جائیں گی۔
Pages: [1]
View full version: 90 فیصد لوگ میڈیکل وجوہات پر ڈی پورٹ ہو رہے ہیں: مصطفیٰ کمال