روس: ملازمت نہ ملنے پر نوجوان اپنی بقا کیلئے جیل چلا گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558410_5868004_GAZA-NEW-2_updates.jpgروس میں ملازمت کی تلاش ناکامی پر نوجوان نے جیل جانے کا فیصلہ کرلیا تاکہ زندہ رہ سکے۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے مذکورہ شخص نے ملازمت نہ ملنے پر فیصلہ کیا کہ اپنی بقا کے لیے بہتر راستہ یہ ہے کہ وہ گرفتار ہو اور اسے قید کی سزا ہوجائے۔
روسی میڈیا میں حال ہی میں یہ عجیب و غریب واقعہ رپورٹ ہوا جس کے مطابق ایک نوجوان جس کے پاس اپنے گزر بسر کا کوئی ذریعہ نہیں تھا، اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا تاکہ اس کے سر پر چھت اور اسے دو وقت کی خوراک مل سکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558124_095730_updates.jpg
آدھی رات کو میگافون پر پڑوسیوں کی تضحیک کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا
تائیوان میں ایک عورت کو حال ہی میں نصف شب کے وقت دو سال تک میگافون استعمال کرتے ہوئے پڑوسیوں کی تضحیک کرنے پر تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جمہوریہ باشکورتوستان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ اس نوجوان کی شناخت صرف اولیگ کے نام سے ہوئی۔ اس نے بم کی دھمکیاں دے کر خود کو کامیابی سے گرفتار کروا یا اور جیل میں اپنی رہائش اور خوراک کا انتظام پکا کیا۔
ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اس نے فوج میں خدمات انجام دیں اور حال ہی میں روسی شہراوفا میں ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کی۔
لیکن متعدد کوششوں کے باوجود وہ ناکام رہا۔ رہائش اور کھانے پینے کے پیسے نہ ہونے کے باعث وہ اس قدر مایوس ہوا کہ اس نے خود کو جیل بھجوانے کا منصوبہ بنایا تاکہ رہائش اور خوراک کا مسئلہ احسن طریقے سے حل ہوسکے۔
گزشتہ موسم گرما میں تین دن نوکری تلاش کرنے میں ناکامی پر وہ ایک ہوٹل گیا اور عملے کو دھمکی دی کہ وہ اپنے بیگ میں موجود بم سے عمارت کو اڑا دے گا۔ تاہم کسی نے اس پر یقین نہیں کیا تو اس نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی اور سیدھا قریبی ہوائی اڈے پہنچا اور چلاتے ہوئے کہا اس کے پاس بم ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558351_111953_updates.jpg
ہانگ کانگ کے ’کوفن ہومز‘ میں 2 لاکھ افراد کیسے رہتے ہیں؟
ہانگ کانگ کو دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے، یہاں بلند و بالا عمارتیں، لگژری گاڑیاں اور ارب پتی شخصیات نظر آتی ہیں مگر اسی شہر میں ایک تلخ حقیقت بھی چھپی ہے جہاں ہزاروں لوگ انتہائی تنگ اور غیر معیاری گھروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جنہیں ’کوفِن ہومز‘ کہا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جس کے بعد اس نے پولیس اور انتظامیہ کو بلانے کا مطالبہ کیا، اس دوران اس نے لوگوں کو خود سے دور رہنے کو کہا۔ سیکیورٹی اسٹاف نے نوٹس کیا کہ اس کے پاس بظاہر کوئی بم ڈیٹونیٹر نہیں تو اسے پکڑلیا اور پولیس کے حوالے کیا۔
بعدازاں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا تاکہ اسے گرفتار کر لیا جائے۔ اسکے طبی معائنے پر اسے مکمل صحت مند قرار دیا گیا۔ اسکی اس حرکت پر عدالت نے اسے سوا تین سال قید کی سزا سنائی۔ اب جیل میں خوش ہے کہ اسے دو وقت کا کھانا اور سر پر چھت میسر ہوگی۔
Pages:
[1]