Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 161|Reply: 0

روس: ملازمت نہ ملنے پر نوجوان اپنی بقا کیلئے جیل چلا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 2026-2-20 22:41:27 | Show all posts |Read mode
  

روس میں ملازمت کی تلاش ناکامی پر نوجوان نے جیل جانے کا فیصلہ کرلیا تاکہ زندہ رہ سکے۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے مذکورہ شخص نے ملازمت نہ ملنے پر فیصلہ کیا کہ اپنی بقا کے لیے بہتر راستہ یہ ہے کہ وہ گرفتار ہو اور اسے قید کی سزا ہوجائے۔

روسی میڈیا میں حال ہی میں یہ عجیب و غریب واقعہ رپورٹ ہوا جس کے مطابق ایک نوجوان جس کے پاس اپنے گزر بسر کا کوئی ذریعہ نہیں تھا، اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا تاکہ اس کے سر پر چھت اور اسے دو وقت کی خوراک مل سکے۔   
آدھی رات کو میگافون پر پڑوسیوں کی تضحیک کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

تائیوان میں ایک عورت کو حال ہی میں نصف شب کے وقت دو سال تک میگافون استعمال کرتے ہوئے پڑوسیوں کی تضحیک کرنے پر تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔    

جمہوریہ باشکورتوستان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ اس نوجوان کی شناخت صرف اولیگ کے نام سے ہوئی۔ اس نے بم کی دھمکیاں دے کر خود کو کامیابی سے گرفتار کروا یا اور جیل میں اپنی رہائش اور خوراک کا انتظام پکا کیا۔

ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اس نے فوج میں خدمات انجام دیں اور حال ہی میں روسی شہر  اوفا میں ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

لیکن متعدد کوششوں کے باوجود وہ ناکام رہا۔ رہائش اور کھانے پینے کے پیسے نہ ہونے کے باعث وہ اس قدر مایوس ہوا کہ اس نے خود کو جیل بھجوانے کا منصوبہ بنایا تاکہ رہائش اور خوراک کا مسئلہ احسن طریقے سے حل ہوسکے۔

گزشتہ موسم گرما میں تین دن نوکری تلاش کرنے میں ناکامی پر وہ ایک ہوٹل گیا اور عملے کو دھمکی دی کہ وہ اپنے بیگ میں موجود بم سے عمارت کو اڑا دے گا۔ تاہم کسی نے اس پر یقین نہیں کیا تو اس نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی اور سیدھا قریبی ہوائی اڈے پہنچا اور چلاتے ہوئے کہا اس کے پاس بم ہے۔   
ہانگ کانگ کے ’کوفن ہومز‘ میں 2 لاکھ افراد کیسے رہتے ہیں؟

ہانگ کانگ کو دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے، یہاں بلند و بالا عمارتیں، لگژری گاڑیاں اور ارب پتی شخصیات نظر آتی ہیں مگر اسی شہر میں ایک تلخ حقیقت بھی چھپی ہے جہاں ہزاروں لوگ انتہائی تنگ اور غیر معیاری گھروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جنہیں ’کوفِن ہومز‘ کہا جاتا ہے۔   

جس کے بعد اس نے پولیس اور انتظامیہ کو بلانے کا مطالبہ کیا، اس دوران اس نے لوگوں کو خود سے دور رہنے کو کہا۔ سیکیورٹی اسٹاف نے نوٹس کیا کہ اس کے پاس بظاہر کوئی بم ڈیٹونیٹر نہیں تو اسے پکڑلیا اور پولیس کے حوالے کیا۔

بعدازاں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا تاکہ اسے گرفتار کر لیا جائے۔ اسکے طبی معائنے پر اسے مکمل صحت مند قرار دیا گیا۔ اسکی اس حرکت پر عدالت نے اسے سوا تین سال قید کی سزا سنائی۔ اب جیل میں خوش ہے کہ اسے دو وقت کا کھانا اور سر پر چھت میسر ہوگی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:51 GMT+5 , Processed in 0.049505 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list