اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کے رکن عثمان کی رکنیت معطل کردی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558414_6265615_sindh_assebly_updates.jpgفائل فوٹواسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے شور شرابہ کرنے پر ایم کیو ایم کے رکن انجینئر عثمان کی رکنیت معطل کردی۔
سندھ اسمبلی اجلاس میں رکن ایم کیو ایم رانا شوکت کو دھمکیاں ملنے کے معاملے پر اسپیکر رولنگ کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ جو قانونی طریقہ ہے وہ اختیار کیا جائے گا، ایم پی اے عثمان کو معطل کر دیا، معافی مانگنے تک ممبر شپ معطل رہے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558413_054118_updates.jpg
سندھ اسمبلی اجلاس: ایم کیو ایم رکن کے ساتھی اراکین پر قتل کی دھمکیوں کے الزامات
رانا شوکت نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پرانی پی ایس پی کا ایم این اے ہے، اقبال محسود نے بھی مجھے دھمکی دی ہے، انہوں نے کہا کہ میں خالد مقبول گروپ سے تعلق رکھتا ہوں، مجھے دھمکی دی گئی کہ باہر نکلو دیکھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رکن اسمبلی انجینئر عثمان کی رکنیت شور شرابہ کرنے پر معطل کی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبلسندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم رکن رانا شوکت نے اپنے ساتھی اراکین پر قتل کی دھکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔
ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی رانا شوکت نے اپنے ساتھی شارق جمال پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے شارق جمال نے دھمکی دی ہے۔
رانا شوکت کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ پرانی پی ایس پی کا ایم این اے ہے، اقبال محسود نے بھی مجھے دھمکی دی ہے، انہوں نے کہا کہ میں خالد مقبول گروپ سے تعلق رکھتا ہوں، مجھے دھمکی دی گئی کہ باہر نکلو دیکھتے ہیں۔
Pages:
[1]