Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 131|Reply: 0

اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کے رکن عثمان کی رکنیت معطل کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
202784
Post time Yesterday 23:58 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو  

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے شور شرابہ کرنے پر ایم کیو ایم کے رکن انجینئر عثمان کی رکنیت معطل کردی۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں رکن ایم کیو ایم رانا شوکت کو دھمکیاں ملنے کے معاملے پر اسپیکر رولنگ کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ جو قانونی طریقہ ہے وہ اختیار کیا جائے گا، ایم پی اے عثمان کو معطل کر دیا، معافی مانگنے تک ممبر شپ معطل رہے گی۔   
سندھ اسمبلی اجلاس: ایم کیو ایم رکن کے ساتھی اراکین پر قتل کی دھمکیوں کے الزامات

رانا شوکت نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پرانی پی ایس پی کا ایم این اے ہے، اقبال محسود نے بھی مجھے دھمکی دی ہے، انہوں نے کہا کہ میں خالد مقبول گروپ سے تعلق رکھتا ہوں، مجھے دھمکی دی گئی کہ باہر نکلو دیکھتے ہیں۔   

رکن اسمبلی انجینئر عثمان کی رکنیت شور شرابہ کرنے پر معطل کی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم رکن رانا شوکت نے اپنے ساتھی اراکین پر قتل کی دھکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی رانا شوکت نے اپنے ساتھی شارق جمال پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے شارق جمال نے دھمکی دی ہے۔

رانا شوکت کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ پرانی پی ایس پی کا ایم این اے ہے، اقبال محسود نے بھی مجھے دھمکی دی ہے، انہوں نے کہا کہ میں خالد مقبول گروپ سے تعلق رکھتا ہوں، مجھے دھمکی دی گئی کہ باہر نکلو دیکھتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-21 02:34 GMT+5 , Processed in 0.048884 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list