امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558436_7765019_terrif_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیاامریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا۔
امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر یکطرفہ ٹیرف نافذ کر کے وفاقی قانون کی خلاف ورزی کی۔
عدالت نے 6 کے مقابلے میں 3 ججوں کی اکثریت سے قرار دیا کہ صدر کو اتنے وسیع اختیارات استعمال کرنے کے لیے کانگریس کی واضح منظوری درکار تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-03/1457058_095125_updates.jpg
ٹرمپ کی جانب سے عالمی ٹیرف میں اضافے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ 1500 پوائنٹس گرگئی
مغربی میڈیا کے مطابق ٹیرف بڑھانے کے اعلان کے بعد دنیا بھر کی مالیاتی منڈیاں شدید دباؤ میں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ جان رابرٹس نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ صدر کی جانب سے ’لا محدود مقدار، مدت اور دائرہ کار‘ کے ٹیرف لگانے کا دعویٰ غیر معمولی اختیار ہے جس کے لیے واضح قانونی بنیاد ضروری ہے۔
عدالت نے کہا کہ جس ہنگامی اختیار کا سہارا لے کر ٹیرف لگائے گئے، وہ اس حد تک طاقت استعمال کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-16/1461543_065818_updates.jpg
امریکا نے چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد سے بڑھاکر 245 فیصد کرنے کی تیاری کرلی
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ امریکا سے ہی پوچھ لیا جائے کہ وہ آخر چین پر کتنا ٹیرف لگانا چاہتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ماہرین کے مطابق فیصلے سے رواں سال کیے گئے تجارتی معاہدوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، فیصلے نے نئی حد مقرر کردی کہ صدر کانگریس کی منظوری کے بغیر کن پالیسیوں کا نفاذ کر سکتے ہیں، واضح نہیں کہ دیگر ممالک اس فیصلے پر کیا ردعمل دیں گے۔
ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کیا تھا، جبکہ امریکی صدر نے گزشتہ ماہ بیان دیا تھا کہ عدالت نے امریکا کے خلاف فیصلہ دیا تو ہم مشکل میں پڑ جائیں گے۔
Pages:
[1]