slotcosino Publish time 2026-2-21 02:33:54

فخر ضرورت پڑنے پر کھیلیں گے، بابر کو پتا ہے ہمیں کیا درکار ہے، مائیک ہیسن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558438_9318210_MikeHasson_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ فخر زمان ضرورت پڑنے پر کھیلیں گے، بابر اعظم کو پتا ہے ہمیں اُن سے کیا درکار ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران مائیک ہیسن نے کہا کہ کھلاڑی پر اعتماد ہیں، تیاری مکمل ہے، پر امید ہیں کہ کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ٹیم کو ہی میدان میں اتاریں، عثمان طارق کی غیر معمولی اسکلز ہیں، وہ بیک وقت اٹیک اور دفاع کر سکتا ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558422_072257_updates.jpg
پاکستان ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی

پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو معلوم ہے کہ ہمیں ان سے کیا درکار ہے، ہمیں اسٹار بیٹر کی مڈل آرڈر میں ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو نمیبیا کے خلاف 11ویں 12ویں اوور میں بھجوانے کا فائدہ نہیں تھا، اسٹار بیٹر کو معلوم ہے کہ اُن کا پاور پلے اسٹرائیک ریٹ 100 سے کم ہے۔

مائیک ہیسن نے یہ بھی کہا کہ فخر زمان ہمارے اسکواڈ میں ہیں ان کی جب ضرورت ہو گی وہ کھیلیں گے، یہاں اسپنرز کا کردار زیادہ رہا ہے، دیکھیں گے کہ کمبینیشن کیا بہتر رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان آغا اس وقت اپ سیٹ تھے، جب وہ آؤٹ ہوئے اس کے سوا کوئی گفتگو نہیں ہوئی، ایشیا کپ کے بعد ہم بابر کو مخصوص رول کے لئے واپس لائے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابر کے پاس مخصوص مہارت ہے اور کچھ وقت ایسے ہوتے ہیں، جب دوسرے وہ رول زیادہ بہتر ادا کر سکتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: فخر ضرورت پڑنے پر کھیلیں گے، بابر کو پتا ہے ہمیں کیا درکار ہے، مائیک ہیسن