Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 18|Reply: 0

فخر ضرورت پڑنے پر کھیلیں گے، بابر کو پتا ہے ہمیں کیا درکار ہے، مائیک ہیسن

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
202784
Post time 3 min. ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ فخر زمان ضرورت پڑنے پر کھیلیں گے، بابر اعظم کو پتا ہے ہمیں اُن سے کیا درکار ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران مائیک ہیسن نے کہا کہ کھلاڑی پر اعتماد ہیں، تیاری مکمل ہے، پر امید ہیں کہ کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ٹیم کو ہی میدان میں اتاریں، عثمان طارق کی غیر معمولی اسکلز ہیں، وہ بیک وقت اٹیک اور دفاع کر سکتا ہیں۔   
پاکستان ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی

پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔   

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو معلوم ہے کہ ہمیں ان سے کیا درکار ہے، ہمیں اسٹار بیٹر کی مڈل آرڈر میں ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو نمیبیا کے خلاف 11ویں 12ویں اوور میں بھجوانے کا فائدہ نہیں تھا، اسٹار بیٹر کو معلوم ہے کہ اُن کا پاور پلے اسٹرائیک ریٹ 100 سے کم ہے۔

مائیک ہیسن نے یہ بھی کہا کہ فخر زمان ہمارے اسکواڈ میں ہیں ان کی جب ضرورت ہو گی وہ کھیلیں گے، یہاں اسپنرز کا کردار زیادہ رہا ہے، دیکھیں گے کہ کمبینیشن کیا بہتر رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان آغا اس وقت اپ سیٹ تھے، جب وہ آؤٹ ہوئے اس کے سوا کوئی گفتگو نہیں ہوئی، ایشیا کپ کے بعد ہم بابر کو مخصوص رول کے لئے واپس لائے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابر کے پاس مخصوص مہارت ہے اور کچھ وقت ایسے ہوتے ہیں، جب دوسرے وہ رول زیادہ بہتر ادا کر سکتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-21 02:37 GMT+5 , Processed in 0.045981 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list