وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوکری بچانے کیلئے رہائی فورس کا اعلان کیا، خواجہ آصف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558444_2049858_Khw_asf_updates.jpgخواجہ آصف : فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوکری بچانے کے لیے رہائی فورس کا اعلان کیا ہے۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ غیرآئینی اور غیر قانونی فورس ہے، وفاق کے سوا کوئی فورس بنانا کسی کا استحقاق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمے داری دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی رہائی فورس بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557789_013016_updates.jpg
بانیٔ پی ٹی آئی رہائی فورس بنانے کا اعلان کرتا ہوں: سہیل آفریدی
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینکے جاتے ہیں، ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جاتی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس پُرامن جدوجہد کرے گی جس کی رجسٹریشن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کے فوراً بعد پشاور میں ہم فورس کے ممبران سے حلف لیں گے، اس فورس کا چین آف کمانڈ ہو گا، بانی پی ٹی آئی جس کو ذمے داری دیں گے اس کو اس فورس کی کمانڈ دیں گے۔
Pages:
[1]