سپر ایٹ مرحلے کا آغاز، پاکستان، نیوزی لینڈ میچ آج
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558450_9464936_PakNZ1_updates.jpgانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ کا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔
میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558438_085209_updates.jpg
فخر ضرورت پڑنے پر کھیلیں گے، بابر کو پتا ہے ہمیں کیا درکار ہے، مائیک ہیسن
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ فخر زمان ضرورت پڑنے پر کھیلیں گے، بابراعظم کو پتا ہے ہمیں اُن سے کیا درکار ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مقابلے کی تیاری کےلیے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دن کے اوقات میں بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستانی اسپنر عثمان طارق کی بولنگ کا توڑ کرنے کےلیے نیوزی لینڈ کے کوچنگ اسٹاف نے بیٹرز کو پاکستانی بولر کے ایکشن میں گیندیں کرائیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن فلڈ لائٹس میں شیڈولڈ تھا لیکن کولمبو میں بارش کے سبب یہ ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558443_094806_updates.jpg
ٹی20 ورلڈ کپ: آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹ سے ہرادیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 40 ویں اور آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کی، جس میں اُنہوں نے کہا کہ ہم 6 ماہ سے اسی کی تیاری کر رہے ہیں، کھلاڑی پرُاعتماد ہیں، تیاری بھی مکمل ہے، اُمید ہے کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اُٹھائیں گے، کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ٹیم کو میدان میں اُتاریں۔
سپر ایٹ مرحلےمیں پاکستان اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
Pages:
[1]