slotcosino Publish time 2026-2-21 07:07:27

ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا، امریکی وزیر خزانہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558455_6161474_us_updates.jpg

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ اب ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا اور یوں رواں سال کے دوران ٹیرف کم و بیش یہی رہیں گے جو اس وقت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ٹیرف کے لیے سیکشن 232 اور سیکشن 301 کا سہارا لیا جائے گا جنھیں عدالتوں میں کئی مرتبہ چیلنج کیا گیا مگر عدالتوں نے انھیں درست قرار دیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی عدالت کا فیصلہ بہت مایوس کن ہے۔

خیال رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر پچھلے سال لگائے گئے صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیے۔ 3کے مقابلے میں 6 ججوں کی اکثریت نے فیصلہ سنایا، جسے چیف جسٹس جان رابرٹس نے تحریر کیا۔
Pages: [1]
View full version: ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا، امریکی وزیر خزانہ