امریکا: سپریم کورٹ کا فیصلہ لاقانونیت پر مبنی ہے، نائب صدر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558578_8158410_dj-vince_updates.jpgامریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لاقانونیت پر مبنی قرار دیدیا۔
نائب صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ عدالتی فیصلہ صاف اور سادہ الفاظ میں قانون شکنی ہے اور اس سے صدر کے لیے امریکی صنعتوں اور سپلائی چین کے تحفظ کو یقینی بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558455_012950_updates.jpg
ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا، امریکی وزیر خزانہ
انہوں نے کہا کہ اب ٹیرف کے لیے سیکشن 232 اور سیکشن 301 کا سہارا لیا جائے گا جنھیں عدالتوں میں کئی مرتبہ چیلنج کیا گیا مگر عدالتوں نے انھیں درست قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاس ٹیرف عائد کرنے کے دیگر کئی اختیارات موجود ہیں اور وہ امریکی ورکرز کے دفاع اور انتظامیہ کی تجارتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے ان اختیارات کو استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ اب ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا۔
Pages:
[1]