کراچی: گلشن حدید میں مقابلہ، 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558626_2799985_01_updates.jpg—فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلشن حدید میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اس کاساتھی فرار ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں تعینات سب انسپکٹر عامر علی کو شہید کیا تھا اور ملزم رینجرز پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558426_075203_updates.jpg
کراچی: بھینس کالونی میں دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب پولیس نے صفورا چورنگی کے قریب مقابلے میں زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان سے 3 پستول، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
Pages:
[1]