slotcosino Publish time 2026-2-21 16:13:35

کراچی: 10 لاکھ سر کی قیمت والا منشیات ریکٹ سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558639_17905_Arrest-2_updates.jpg—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے پیر آباد میں 10 لاکھ روپے سر کی قیمت والے منشیات ریکٹ سرغنہ کو اس کے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کراچی کے مطابق پیر آباد کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کی جس میں ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558626_083532_updates.jpg
کراچی: صفورا چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس موبائل پر 3 گولیاں لگیں تاہم پولیس نے منشیات ریکٹ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران 4 مسلح ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: 10 لاکھ سر کی قیمت والا منشیات ریکٹ سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار