سیشن کورٹ اسلام آباد: شاندانہ گلزار کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس لینے پر نمٹادی گئیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558694_8432641_Shandana-Gulzar_updates.jpgشاندانہ گلزار - فوٹو: فائلڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج 2 مقدمات میں دو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس لینے پر نمٹادیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیسز پر سماعت کی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-15/1490846_091708_updates.jpg
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی بڈھ بیر تھانے کے ایس ایچ او پر الزامات کی بوچھاڑ
پشاور میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے بڈھ بیر تھانے کے ایس ایچ او پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڈھ بیر میں پولیس نے ایف سی آر جیسا قانون نافذ کر رکھا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس دوران وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے مقدمات خارج کروانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔
وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باعث ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ شاندانہ گلزار کیخلاف این سی سی آئی اے نے 2 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
Pages:
[1]