slotcosino Publish time 2026-2-22 00:39:52

امیتابھ نے بیٹے کو مشکل وقت میں راحت قرار دے دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558697_3785189_Bachchans_updates.jpg

نامور بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کو اپنے لیے مشکل وقت میں ایک راحت قرار دے دیا۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے، اداکار ابھیشیک بچن، ہمیشہ سے فلمی دنیا کے سب سے پسندیدہ باپ بیٹے میں شمار ہوتے ہیں۔ دونوں اپنی خاموش محبت اور جذباتی تعلق کو اکثر دل سے جڑے لمحات کے ذریعے ظاہر کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526233_083419_updates.jpg
امیتابھ نے اے آئی سے بنی تصویر شیئر کرنے پر معافی مانگ لی

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک غلطی سے شیئر اور بعد میں ڈیلیٹ کی گئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ تصویر کے بعد وضاحت جاری کی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اب امیتابھ نے ایک نہایت ذاتی لمحہ شیئر کیا ہے جو اس رشتے کی اصل روح کو اُجاگر کرتا ہے۔

اپنے حالیہ بلاگ پوسٹ میں 81 سالہ اداکار نے بتایا کہ کس طرح ابھیشیک کی بنا اطلاع دیے کمرے میں آمد نے انہیں اضطراب اور بےچینی کے عالم میں سکون اور راحت بخشی۔

امیتابھ نے لکھا، ’اور بےربطی، بے سمتی اور بیکاری کے کرب میں، ایک خوشگوار سانس آتا ہے جب بیٹا کمرے میں بنا اطلاع دیے داخل ہوتا ہے، یہ حیرت زدہ ہے، اور یوں ساری منفی سوچیں، فکر اور بےچینی دھل جاتی ہیں۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-09-17/1510904_051522_updates.jpg
82 سالہ امیتابھ بچن 75 فیصد ناکارہ جگر کے باوجود موت کو کیسے شکست دے رہے ہیں؟

کراچیبالی ووڈ کے شہنشاہ اور مداحوں کے دلوں پر راج... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس موقع پر امیتابھ نے بیٹے کی گرمجوشی اور محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک ایک خوبصورت، خیال رکھنے والا ساتھی، دوست اور اس سے بھی بڑھ کر ہے۔

انہوں نے اس بات پر شکرگزاری کا اظہار کیا کہ عوامی زندگی کے دہائیوں بعد بھی خاندان کی موجودگی انہیں سکون اور یقین فراہم کرتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: امیتابھ نے بیٹے کو مشکل وقت میں راحت قرار دے دیا