slotcosino Publish time 2026-2-22 01:57:57

یوکرین کا روس کے بیلسٹک میزائل پلانٹ پر حملے کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558705_587720_ukraine-missile_updates.jpgفوٹو: فائل

یوکرین نے روس کے بیلسٹک میزائل پلانٹ پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے شمالی علاقے میں میزائل پلانٹ کو یوکرینی ساختہ فلیمنگو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

روسی پلانٹ میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اور شارٹ رینج بیلسٹک میزائل تیار کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ روسی علاقے سمارا میں گیس پروسیسنگ پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/magazine/2025-12-22/1539886_010922_updates.jpg
یوکرین جنگ نے دنیا تقسیم کردی

بڑی طاقتیں، بلاکس بنانے کی بجائے عالمی معیشت کی بہتری کی تدبیر کریں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یوکرینی فوج کے مطابق اس حملے میں مقامی طور پر تیار کردہ فلیمنگو میزائل استعمال کیے گئے اور ہدف بنایا گیا پلانٹ یوکرین سے تقریباً 1,400 کلومیٹر (800 میل) کے فاصلے پر واقع تھا۔

روسی نیوز ٹیلیگرام چینل آسترا نے رپورٹ کیا کہ نشانہ بننے والا مقام ووٹکنسک مشین بلڈنگ پلانٹ تھا، جو سرکاری ملکیت کا کارخانہ ہے اور اسکندر میزائلی سسفم سمیت جوہری صلاحیت رکھنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBMs) تیار کرتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530743_103356_updates.jpg
یوکرین کا امریکی امن منصوبے پر شدید ردِعمل، روس کے مطالبات کو تقویت دینے والا مسودہ قرار دے دیا

یوکرین کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مقامی رہائشیوں کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں علاقے سے سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دیا، جبکہ ووٹکنسک شہر میں کئی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ روس نے حملے کے بعد خطے کے کئی ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کر دیا۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکا کی ثالثی میں ماسکو اور کیف کے درمیان ہونے والے مذاکرات بدھ کے روز کسی پیشرفت کے بغیر ختم ہو گئے۔
Pages: [1]
View full version: یوکرین کا روس کے بیلسٹک میزائل پلانٹ پر حملے کا دعویٰ