کچے میں آپریشن، 13 ڈاکوؤں نے سرینڈر کردیا، ڈی پی او راجن پور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558713_3250876_Rajanpurpolice_updates.jpgعلامتی فوٹوراجن پور کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد عمران نے کہا ہے کہ کچے میں آپریشن کے دوران 13 ڈاکوؤں نے سرینڈر کردیا ہے۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا، سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 355 ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558710_100956_updates.jpg
سندھ کے سب سے بڑے ڈکیت ثنا اللّٰہ شر نے ہتھیار ڈال دیے
سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں آپریشن نجات مہران میں پولیس کی بڑی کامیابی حاصل کرلی، سندھ کےسب سے بڑے ڈکیت ثنااللّٰہ شر نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈی پی اور محمد عمران خان نے مزید کہا کہ سرینڈر کرنے گرفتار ڈاکو اغوا، قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، آپریشن میں ڈاکوؤں کے 39 ٹھکانوں اور بنکرز کو تباہ کردیا گیا ہے۔
Pages:
[1]