افغانستان، مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558725_748839_afghanistan_updates.jpgافغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے برمل اور ننگر ہار صوبے کے خوگیانی ضلع میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے ہوئے ہیں۔
صوبہ پکتیکا کے علاقے برمل میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر دھماکا ہوا ہے، ذرائع کے مطابق دھماکے سے دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا۔
افغان میڈیا کے مطابق پکتیکا میں حملے کے بعد طیاروں نے ننگر ہار صوبے کے خوگیانی ضلع پر بھی حملہ کیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق پکتیکا میں نہ صرف برمل بلکہ ارگان ضلع پر بھی طیاروں نے بمباری کی ہے۔
ان حملوں سے ممکنہ طور پر ہلاک دہشتگردوں کی تعداد واضح نہیں ہوسکی۔
Pages:
[1]