slotcosino Publish time 2026-2-22 18:52:42

پلاسٹک سرجری کے 18 دن بعد برازیلین انفلوئنسر کی اچانک موت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558877_5033364_7_updates.jpg
فائل فوٹو

برازیل سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس 27 برس کی عمر میں پلاسٹک سرجری کے بعد پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیانکا ڈیاس حالیہ سرجری کے بعد ساؤ پاؤلو کے قریب اپنے اہلِ خانہ کے گھر میں صحت یاب ہو رہی تھیں کہ اچانک انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ انہیں پلمونری ایمبولزم (پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا) ہوا ہے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز انہیں بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ان کی قریبی دوست نے انسٹاگرام پر خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیانکا نے سرجری کروائی تھی اور صحت یابی کے دوران انہیں 2 مرتبہ دورے پڑے اور پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا بن گیا تھا، اسپتال پہنچنے تک بیانکا کی حالت انتہائی تشویشناک ہو چکی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517837_105351_updates.jpg
خوبصورت نظر آنے کی خواہش انفلوئنسر کی جان لے گئی

جونیئر ڈُترا کی موت نے برازیل میں کاسمیٹک سرجری کے غیر محفوظ رحجانات پر ایک بار پھر بحث چھیڑ دیhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اگرچہ سرجری کی نوعیت کے بارے میں باضابطہ طور پر کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی، تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ آپریشن کے محض 18 دن بعد ہی موت کے منہ میں چلی گئیں۔

بیانکا ڈیاس سوشل میڈیا پر تقریباً 60 ہزار فالوورز رکھتی تھیں اور لائف اسٹائل و ماڈلنگ سے متعلق مواد شیئر کرتی تھیں، انہوں نے آخری پوسٹ گزشتہ سال دسمبر میں کی تھی، جس میں انہوں نے ساؤ پاؤلو میں گاڑی کے اندر لی گئی سیلفی شیئر کی تھی۔

مقامی حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پلاسٹک سرجری کے 18 دن بعد برازیلین انفلوئنسر کی اچانک موت