Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 55|Reply: 0

پلاسٹک سرجری کے 18 دن بعد برازیلین انفلوئنسر کی اچانک موت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 2026-2-22 18:52:42 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

برازیل سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس 27 برس کی عمر میں پلاسٹک سرجری کے بعد پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیانکا ڈیاس حالیہ سرجری کے بعد ساؤ پاؤلو کے قریب اپنے اہلِ خانہ کے گھر میں صحت یاب ہو رہی تھیں کہ اچانک انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔  

بعد ازاں معلوم ہوا کہ انہیں پلمونری ایمبولزم (پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا) ہوا ہے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز انہیں بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ان کی قریبی دوست نے انسٹاگرام پر خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیانکا نے سرجری کروائی تھی اور صحت یابی کے دوران انہیں 2 مرتبہ دورے پڑے اور پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا بن گیا تھا، اسپتال پہنچنے تک بیانکا کی حالت انتہائی تشویشناک ہو چکی تھی۔   
خوبصورت نظر آنے کی خواہش انفلوئنسر کی جان لے گئی

جونیئر ڈُترا کی موت نے برازیل میں کاسمیٹک سرجری کے غیر محفوظ رحجانات پر ایک بار پھر بحث چھیڑ دی    

اگرچہ سرجری کی نوعیت کے بارے میں باضابطہ طور پر کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی، تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ آپریشن کے محض 18 دن بعد ہی موت کے منہ میں چلی گئیں۔

بیانکا ڈیاس سوشل میڈیا پر تقریباً 60 ہزار فالوورز رکھتی تھیں اور لائف اسٹائل و ماڈلنگ سے متعلق مواد شیئر کرتی تھیں، انہوں نے آخری پوسٹ گزشتہ سال دسمبر میں کی تھی، جس میں انہوں نے ساؤ پاؤلو میں گاڑی کے اندر لی گئی سیلفی شیئر کی تھی۔

مقامی حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:51 GMT+5 , Processed in 0.065762 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list