کچھ لوگ ہر بات پر مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں: شرجیل میمن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558882_940667_Sharjeel-Memon_updates.jpgسینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن—فائل فوٹوسندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ہر بات میں سیاست کرنا اور مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ اس پروجیکٹ کی مالیت بڑھ گئی ہے اسے بند کریں لیکن تمام چیلنجز کے باوجود اس پروجیکٹ پر کام جاری رکھا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا جو کام رکا تھا وہ انتظامی معاملات کی وجہ سے تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-14/1441507_102448_updates.jpg
حادثات کیلئے حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں: شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آئے روز رونما ہونے والے حادثات کے لیے حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کہا کہ عید سے پہلے سائڈ کی سڑکوں پر کام کیا جائے جس کا مقصد عوام کو سہولت دینا ہے۔
شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ اس وقت کراچی میں بڑی تعداد میں میگا پروجیکٹ چل رہے ہیں، کافی انڈر پاسز پر بھی کام جاری ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی انتظامیہ اور میئر کراچی بھی دن رات کام کر رہے ہیں، ہم چاہ رہے ہیں شہر کی اندرون گلیاں بھی مکمل ہوجائیں۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت سے کمی کوتاہیاں ہوئی ہونگی مگر نیت بالکل ٹھیک ہے۔
Pages:
[1]