بھارتی جنگی طیارے تیجس کو ایک اور حادثہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558894_8826908_06_updates.jpg—فائل فوٹومقامی طور پر تیار کیے جانے والے بھارتی جنگی طیارے تیجس کو ایک اور حادثہ پیش آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے تیجس کو حادثہ پیش آیا۔
اس حادثے میں پائلٹ شدید زخمی ہونے سے بچ گیا، لیکن جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532066_054413_updates.jpg
تیجس طیارے کی تباہی کے بعد بھارت کو جھٹکا
دبئی ایئر شو میں ہفتے کو بھارتی فضائیہ کے طیارے تیجس گرنے کے واقعے کے بعد بھارت کو جھٹکا لگا ہے اور آرمینیا نے تیجس طیارے کی خریداری روک دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ اب تک بھارتی ایئر فورس کو فراہم کیے گئے 32 طیاروں میں سے ایک تھا، یہ تیجس کا تیسرا حادثہ ہے۔
پہلا حادثہ جیسلمیر میں مارچ 2024ء میں ہوا تھا جبکہ دوسرا دبئی ایئر شو میں ہوا۔
انڈین ایئر فورس نے تیجس کے 180 ایڈوانس ورژن طیاروں کا آرڈر کیا ہوا ہے۔
Pages:
[1]