خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558904_9607094_sharjel_updates.jpgشرجیل میمن : فائل فوٹوسندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558896_045454_updates.jpg
ایک صوبہ ایسا کرتا ہے جیسے وہ پاکستان کے آئین سے بالاتر ہے، خالد مقبول صدیقی
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مکالمہ ہوتا ہے، ہم امن سے رہنے کی تمنا رکھنے والے لوگ ہیں، ایک اہم موڑ پر ہم داخل ہو گئے ہیں، ہم نے بھی اب فیصلہ کرنا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی وزراء کی حیثیت سے اس طرح کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟ وفاقی حکومت وضاحت کرے دو وفاقی وزیر سندھ حکومت کیخلاف پروپیگنڈا اور سازش میں کیوں مصروف ہیں؟
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہگورنر ہاؤس آئینی منصب کی علامت ہے، اسےسیاسی محاذ آرائی یا صوبائی حکومت کیخلاف سرگرمیوں کا مرکز نہیں بننا چاہیے، ملک پہلے ہی سیاسی اور معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، ایسے میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنا دانشمندی نہیں۔
Pages:
[1]