Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 438|Reply: 0

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203265
Post time 1 hour(s) ago | Show all posts |Read mode
  شرجیل میمن : فائل فوٹو  

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔   
ایک صوبہ ایسا کرتا ہے جیسے وہ پاکستان کے آئین سے بالاتر ہے، خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مکالمہ ہوتا ہے، ہم امن سے رہنے کی تمنا رکھنے والے لوگ ہیں، ایک اہم موڑ پر ہم داخل ہو گئے ہیں، ہم نے بھی اب فیصلہ کرنا ہے۔   

شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی وزراء کی حیثیت سے اس طرح کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟ وفاقی حکومت وضاحت کرے دو وفاقی وزیر سندھ حکومت کیخلاف پروپیگنڈا اور سازش میں کیوں مصروف ہیں؟

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ  گورنر ہاؤس آئینی منصب کی علامت ہے، اسے  سیاسی محاذ آرائی یا صوبائی حکومت کیخلاف سرگرمیوں کا مرکز نہیں بننا چاہیے، ملک پہلے ہی سیاسی اور معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، ایسے میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنا دانشمندی نہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-23 02:24 GMT+5 , Processed in 0.061790 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list