slotcosino Publish time 7 day(s) ago

مشتبہ شخص کی ٹرمپ کے ریزورٹ میں داخل ہونے کی کوشش، سیکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558945_3552194_tr_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیا

فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریزورٹ مارا اے لاگو میں ایک مشتبہ شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیا۔

امریکی سیکریٹ سروس کے مطابق ریزورٹ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کو ہلاک کر دیا گیا۔ 20 سالہ مشتبہ شخص نے غیرقانونی طور پر مار اے لاگو کے محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

امریکی صدر ٹرمپ اس وقت واشنگٹن میں موجود ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-26/1474911_075456_updates.jpg
ٹرمپ نے میموریل ڈے تقریب میں جو بائیڈن پر خوب غصہ نکالا

اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ دن اُس گند کو بھی مبارک ہو جس نے پچھلے چار سال ہماری قوم کو برباد کرنے کی کوششوں میں گزارے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حکام کا کہنا ہے کہ 20 سالہ سفید فام شخص رات تقریباً ڈیڑھ بجے سیکیورٹی حصار میں داخل ہوا۔ اس کے پاس ایک شاٹ گن اور ایندھن کا کنستر موجود تھا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے رکنے اور ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا تو اس نے کنستر تو نیچے رکھ دیا، مگر شاٹ گن کو فائرنگ کی پوزیشن میں اٹھا لیا، اس پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی تحقیقات فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کر رہی ہے، جو ملزم کے پس منظر اور ممکنہ محرکات کا جائزہ لے رہی ہے۔ مرنے والے کی شناخت اہلِ خانہ کو اطلاع دینے تک ظاہر نہیں کی گئی۔
Pages: [1]
View full version: مشتبہ شخص کی ٹرمپ کے ریزورٹ میں داخل ہونے کی کوشش، سیکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیا