بارکھان، تعمیراتی کمپنی کے پلانٹ سے اغوا کیے گئے 3 اہلکار بازیاب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558948_5681583_Bakhran_updates.jpgاسکرین گرایببلوچستان کے ضلع بارکھان میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کرش پلانٹ سے 3 مزدوروں اور 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی کرکے 3 اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے جبکہ 3 مزدور تاحال اغواکاروں کی تحویل میں ہیں۔
ایک اور واقعے میں خضدار کی سب تحصیل مولہ میں تعمیراتی کمپنی کے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیاگیا ہے۔
پولیس کے مطابق اغوا کار مزدوروں کے زیراستعمال گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
Pages:
[1]