slotcosino Publish time 7 day(s) ago

خیبر پختونخوا: گزشتہ 18 ماہ میں 350 ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ دیا، مزمل اسلم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558953_5325743_Muzammil-Aslam_updates.jpg

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے نے مختلف سرمایہ کاری میں 600 ارب سے زیادہ رقم محفوظ کی ہے، گزشتہ 18 ماہ میں 350 ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں سرمایہ کاری سے 25 ارب روپے سے زیادہ مالی آمدن حاصل کی، خیبر پختونخوا کا تعلیمی بجٹ 440ارب روپے ہے جو کل بجٹ کا 22 فیصد ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سیکیورٹی بجٹ 180 ارب اور صحت کا 280 ارب روپے ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553544_025304_updates.jpg
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات کافی تناؤ والی رہی: مزمل اسلم

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نیشنل ایشوز پر میٹنگ میں عدم شرکت پر تنقید کی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے صرف اس سال صحت کارڈ پر 41 ارب روپے خرچ کیے، سال 2019 سے ایم پی ایز اور کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے میں 2022 سے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہے۔

صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق صوبے کا رواں سال کل بجٹ 2119 ارب روپے ہے۔
Pages: [1]
View full version: خیبر پختونخوا: گزشتہ 18 ماہ میں 350 ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ دیا، مزمل اسلم