انوراگ کشیپ مسلمان مخالف فلم بنانے والوں پر برس پڑے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558960_3135393_Anurag_updates.jpgبالی ووڈ فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ نے آئندہ آنیوالی مسلمان مخالف فلم دی کیرالہ اسٹوری 2 کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پروپیگنڈا قرار دے دیا اور الزام لگایا کہ فلم ساز منافع کو کہانی اور مواد پر ترجیح دے رہے ہیں۔
یہ سیکیوئل، جو تقریباً تین سال بعد ریلیز ہو رہا ہے، ایک بار پھر تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ اس فلم کو ویپول امرت لال شاہ نے پروڈیوس اور کماکھیا نارائن سنگھ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557091_110333_updates.jpg
اریجیت دل ٹوٹنے والے ایک جیسے گانے گاتے گاتے تھک گئے تھے، انوراگ کشیپ
معروف بھارتی گلو کار اور میوزک پروڈیوسر ارجیت سنگھ جنھوں چند ہفتے قبل گلوکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا انکی گلوکاری کرنے کے حوالے سے بالی ووڈ کے فلمساز اور اداکار انوراگ کشیپ نے کہا اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ بار بار ایک ہی طرح کے گانے گاتے گاتے تھک گئے تھے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انوراگ کشیپ نے کوچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس فلم کا مقصد دیکھنے والوں کو تقسیم کرنا ہے، اسکی کوئی بامعنی کہانی نہیں۔ انہوں نے ایک متنازع منظر کا حوالہ بھی دیا جس میں ایک خاتون کو زبردستی گوشت کھلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
انوراگ کشیپ نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے۔ کوئی اس طرح گوشت نہیں کھلاتا، نہ ہی کوئی کھچڑی اس طرح پیش کرتا ہے۔ فلم کا مقصد صرف پیسہ کمانا ہے۔ فلم ساز لالچی ہے۔
دوسری جانب ماہر حیاتیات سری دیو نمبودری نے کیرالہ ہائی کورٹ میں فلم کی ریلیز کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
Pages:
[1]