slotcosino Publish time 7 day(s) ago

گرین لینڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی یو ایس اسپتال شپ بھیجنے کی پیشکش مسترد کردی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559201_6772322_News11_updates.jpg
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

گرین لینڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یو ایس اسپتال شپ (US hospital ship) بھیجنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ کے وزیرِاعظم جینس فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ ملک میں عوامی اور مفت صحت کا نظام موجود ہے، اس لیے کسی اضافی امریکی طبی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔

گرین لینڈ کے وزیرِاعظم نے فیس بک پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی پیشکش کا نوٹس لیا گیا ہے تاہم بہتر ہوگا کہ سوشل میڈیا پر بیانات دینے کے بجائے براہِ راست بات چیت کی جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-17/1557156_044835_updates.jpg
ٹرمپ کا گرین لینڈ مؤقف، یورپ کا امریکا پر دفاعی انحصار کم کرنیکا فیصلہ

کراچی صدر ٹرمپ کے گرین لینڈ مؤقف کے بعد یورپ کا... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ تعاون اور مکالمے کے لیے تیار ہے مگر اس کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحری جہاز یو ایس این ایس مرسی گرین لینڈ روانہ ہو رہا ہے تاکہ وہاں ’نظرانداز کیے گئے‘ مریضوں کا علاج کیا جا سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پوسٹ کے ساتھ ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر بھی شیئر کی گئی تھی۔

ایسے میں ڈنمارک کے وزیرِ دفاع ٹرولز لنڈ پاؤلسن نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے عوام کو ضروری طبی سہولتیں میسر ہیں اور اگر خصوصی علاج درکار ہو تو مریضوں کو ڈنمارک منتقل کیا جاتا ہے، گرین لینڈ میں کسی ہنگامی طبی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546362_103650_updates.jpg
امریکا نے گرین لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ نیٹو کا آخری دن ہوگا، یورپی کمشنر

اینڈریس کوبیلیس نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ امریکا حملہ کرنے جارہا ہے لیکن یورپی یونین کے معاہدے کے آرٹیکل 42.7 نے تمام رکن ممالک کو پابند کیا ہے کہ وہ کسی بھی فوجی جارحیت پر ڈنمارک کی مدد کے لیے آئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈنمارک کی وزیرِاعظم میٹے فریڈرکسن نے بھی اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے ملک میں رہنے پر فخر محسوس کرتی ہیں جہاں صحت کی سہولتیں مفت اور سب کے لیے برابر ہیں اور جہاں دولت یا انشورنس علاج کا معیار طے نہیں کرتی۔
Pages: [1]
View full version: گرین لینڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی یو ایس اسپتال شپ بھیجنے کی پیشکش مسترد کردی