Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 83|Reply: 0

گرین لینڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی یو ایس اسپتال شپ بھیجنے کی پیشکش مسترد کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205754
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

گرین لینڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یو ایس اسپتال شپ (US hospital ship) بھیجنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔  

بین الاقوامی میڈیا ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ کے وزیرِاعظم جینس فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ ملک میں عوامی اور مفت صحت کا نظام موجود ہے، اس لیے کسی اضافی امریکی طبی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔

گرین لینڈ کے وزیرِاعظم نے فیس بک پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی پیشکش کا نوٹس لیا گیا ہے تاہم بہتر ہوگا کہ سوشل میڈیا پر بیانات دینے کے بجائے براہِ راست بات چیت کی جائے۔   
ٹرمپ کا گرین لینڈ مؤقف، یورپ کا امریکا پر دفاعی انحصار کم کرنیکا فیصلہ

کراچی صدر ٹرمپ کے گرین لینڈ مؤقف کے بعد یورپ کا...   

اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ تعاون اور مکالمے کے لیے تیار ہے مگر اس کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحری جہاز یو ایس این ایس مرسی گرین لینڈ روانہ ہو رہا ہے تاکہ وہاں ’نظرانداز کیے گئے‘ مریضوں کا علاج کیا جا سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پوسٹ کے ساتھ ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر بھی شیئر کی گئی تھی۔

ایسے میں ڈنمارک کے وزیرِ دفاع ٹرولز لنڈ پاؤلسن نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے عوام کو ضروری طبی سہولتیں میسر ہیں اور اگر خصوصی علاج درکار ہو تو مریضوں کو ڈنمارک منتقل کیا جاتا ہے، گرین لینڈ میں کسی ہنگامی طبی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔   
امریکا نے گرین لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ نیٹو کا آخری دن ہوگا، یورپی کمشنر

اینڈریس کوبیلیس نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ امریکا حملہ کرنے جارہا ہے لیکن یورپی یونین کے معاہدے کے آرٹیکل 42.7 نے تمام رکن ممالک کو پابند کیا ہے کہ وہ کسی بھی فوجی جارحیت پر ڈنمارک کی مدد کے لیے آئیں۔   

ڈنمارک کی وزیرِاعظم میٹے فریڈرکسن نے بھی اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے ملک میں رہنے پر فخر محسوس کرتی ہیں جہاں صحت کی سہولتیں مفت اور سب کے لیے برابر ہیں اور جہاں دولت یا انشورنس علاج کا معیار طے نہیں کرتی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 09:01 GMT+5 , Processed in 0.046681 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list