بنگلادیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر قیادت میں تبدیلیاں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559220_6593811_PhotoShare-lines-Bangladesh-Change-of-Command-in-Army_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیابنگلادیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر قیادت میں تبدیلیاں کر دی گئیں۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمٰن کو بنگلادیش آرمی کا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے۔
میجر جنرل قیصر رشید چوہدری ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فورسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کیے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-02-06/881791_080718_updates.jpg
بنگلادیشی آرمی چیف قاتلوں کو فرار کرانے میں ملوث ہیں، عرب میڈیا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل عزیز نے اپنے ایک بھائی کو ہنگری اور ایک کو ملائیشیا فرار کرایا، بنگلہ دیشی آرمی چیف کے دونوں بھائی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
لیفٹیننٹ جنرل میر مشفق الرحمٰن آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ ان سے پہلے پی اس او رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی خدمات وزارت خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارت خارجہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی نے 209 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی نے 77 نشستیں حاصل کیں۔
بی این پی کے سربراہ طارق رحمان بنگلادیش کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال چکے ہیں جبکہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
Pages:
[1]