Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 640|Reply: 0

بنگلادیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر قیادت میں تبدیلیاں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205754
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلادیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر قیادت میں تبدیلیاں کر دی گئیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمٰن کو بنگلادیش آرمی کا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے۔

میجر جنرل قیصر رشید چوہدری ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فورسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کیے گئے ہیں۔   
بنگلادیشی آرمی چیف قاتلوں کو فرار کرانے میں ملوث ہیں، عرب میڈیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل عزیز نے اپنے ایک بھائی کو ہنگری اور ایک کو ملائیشیا فرار کرایا، بنگلہ دیشی آرمی چیف کے دونوں بھائی   

لیفٹیننٹ جنرل میر مشفق الرحمٰن آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ ان سے پہلے پی اس او رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی خدمات وزارت خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارت خارجہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی نے 209 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی نے 77 نشستیں حاصل کیں۔  

بی این پی کے سربراہ طارق رحمان بنگلادیش کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال چکے ہیں جبکہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 09:02 GMT+5 , Processed in 0.046216 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list