بھارت نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کا مکمل فلیٹ گراؤنڈ کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559223_1283978_tejas1_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیابھارت نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کا مکمل فلیٹ گراؤنڈ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق 7 فروری کو پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ نے اپنے زیرِ استعمال تمام 35 تیجس لڑاکا طیاروں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے اور ان کی جامع تکنیکی جانچ شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ایک سنگل سیٹ تیجس طیارہ مغربی محاذ پر واقع ایک فارورڈ بیس سے ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل کر قریب موجود کیچڑ سے بھرے گڑھے میں جا گرا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530544_100534_updates.jpg
تیجس کے حوالے سے 53 اہم خامیوں کی نشاندہی کی گئی، آڈٹ رپورٹ
بھارتی فضائیہ نے بھی تیجس کی کارکردگی، اس کی رینج پرمستقل عدم اطمینان کا ا ظہار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حادثے کے وقت طیارہ ٹیک آف کی رفتار (170 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد) حاصل کر رہا تھا، جس میں پائلٹ زخمی ہو گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی، جس کے باعث پورے بیڑے کی تفصیلی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530507_051702_updates.jpg
گر کر تباہ ہونے والے طیارے تیجس سے متعلق بھارتی دعوے
تیجس کی صلاحیتوں سے متعلق بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ تیجس بھارت کا پہلا گھریلو ساختہ سنگل انجن، ملٹی رول لائٹ کومبیٹ ایئرکرافٹ ہے، جو ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ ) اور ایئرو ناٹیکل ڈوپلپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) نے مشترکہ طور پر تیار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تیجس کے 2016 میں بھارتی فضائیہ میں شامل ہونے کے بعد یہ تیسرا بڑا نقصان ہے۔
اس سے قبل مارچ 2024 میں بھی ایک تیجس طیارہ راجستھان کے جیسلمیر میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا، جبکہنومبر 2025 میں دبئی ایئر شو کے دورانپیش آنے والے حادثے میں ونگ کمانڈرہلاک ہوگیا تھا۔
Pages:
[1]