بھارت میں مسلمانوں سے زیادتیاں جاری، لکھنؤ یونیورسٹی انتظامیہ نے مسجد تک طلبا کی رسائی روک دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559246_1612623_GAZA-NEW-2_updates.jpgویڈیو گریب۔بھارت میں مسلمانوں سے زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے، لکھنؤ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں موجود مسجد تک مسلمان طلبا کی رسائی روک دی۔
مغلیہ دور کی تعمیر کردہ لال بارہ دری مسجد کے گرد باڑ لگا دی، یونیورسٹی کے طلبا نے اس پر شدید احتجاج کیا اور مسجد فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔
طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے مسلمان طلبا کی رمضان کے دوران نماز کی ادائیگی مشکل کر دی ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت کی خستہ حالی کے باعث حفاظتی اقدام کے طور پر باڑ لگائی گئی ہے۔
Pages:
[1]