لائیو پروگرام میں کالر نے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ مانگ لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559481_5249118_5_updates.jpgبابراعظم---فائل فوٹو
نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک کالر کی جانب سے قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کے لیے وظیفہ پوچھنے پر ناظرین حیران رہ گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یہ غیرمعمولی واقعہ پاکستان کے اہم سپر ایٹ مرحلے کے میچ سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے، جب قومی ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں انگلینڈ کا سامنا کرنا ہے۔
پروگرام میں کالر نے ایک مذہبی عالم سے سوال کیا کہ وہ ایسا وظیفہ بتائیں جس سے بابر اعظم کو ٹیم سے باہر کر دیا جائے، اس پر مذہبی اسکالر نے اس مطالبے کی تائید کرنے سے گریز کیا اور گفتگو کا رخ کرکٹ کے حوالے سے قوم کے جذباتی لگاؤ کی طرف موڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہے اور قومی کھلاڑی عوام کے لیے تحریک کا باعث بنتے ہیں، بعض اوقات شائقین میچ دیکھتے ہوئے اس قدر جذباتی ہو جاتے ہیں کہ ان کی صحت بھی متاثر ہو جاتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-30/1456174_023059_updates.jpg
بجلی کی قیمت میں 1.70 روپے کی کمی شاید وظیفے کا نتیجہ ہو سکتی ہے: جویریہ سعود
معروف اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اس بار انہوں نے اپنے مشہور بجلی کے میٹر پر زم زم لکھنے کے وظیفے کی تاثیر پر تبصرہ کیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عالم دین نے کہا کہ پاکستان کی جیت کو قومی کامیابی کے طور پر منایا جاتا ہے اور کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور میچز کو محض کھیل نہ سمجھیں بلکہ قومی ذمے داری کے طور پر لیں۔
انہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر گرین شرٹس کو مشورہ دیا کہ ہمسایہ ملک کے خلاف کھیلتے وقت صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم نے مشکل اوقات میں اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اور ’بنیان مرصوص‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اس موقع پر 6 بھارتی جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے تھے۔
Pages:
[1]