Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 66|Reply: 0

لائیو پروگرام میں کالر نے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ مانگ لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203801
Post time 2026-2-24 15:43:40 | Show all posts |Read mode
  
بابراعظم---فائل فوٹو

نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک کالر کی جانب سے قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کے لیے وظیفہ پوچھنے پر ناظرین حیران رہ گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ غیرمعمولی واقعہ پاکستان کے اہم سپر ایٹ مرحلے کے میچ سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے، جب قومی ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں انگلینڈ کا سامنا کرنا ہے۔

پروگرام میں کالر نے ایک مذہبی عالم سے سوال کیا کہ وہ ایسا وظیفہ بتائیں جس سے بابر اعظم کو ٹیم سے باہر کر دیا جائے، اس پر مذہبی اسکالر نے اس مطالبے کی تائید کرنے سے گریز کیا اور گفتگو کا رخ کرکٹ کے حوالے سے قوم کے جذباتی لگاؤ کی طرف موڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہے اور قومی کھلاڑی عوام کے لیے تحریک کا باعث بنتے ہیں، بعض اوقات شائقین میچ دیکھتے ہوئے اس قدر جذباتی ہو جاتے ہیں کہ ان کی صحت بھی متاثر ہو جاتی ہے۔   
بجلی کی قیمت میں 1.70 روپے کی کمی شاید وظیفے کا نتیجہ ہو سکتی ہے: جویریہ سعود

معروف اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اس بار انہوں نے اپنے مشہور بجلی کے میٹر پر زم زم لکھنے کے وظیفے کی تاثیر پر تبصرہ کیا ہے۔    

عالم دین نے کہا کہ پاکستان کی جیت کو قومی کامیابی کے طور پر منایا جاتا ہے اور کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور میچز کو محض کھیل نہ سمجھیں بلکہ قومی ذمے داری کے طور پر لیں۔

انہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر گرین شرٹس کو مشورہ دیا کہ ہمسایہ ملک کے خلاف کھیلتے وقت صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم نے مشکل اوقات میں اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اور ’بنیان مرصوص‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اس موقع پر 6 بھارتی جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-24 12:27 GMT+5 , Processed in 0.050584 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list