مسٹر بیسٹ کا خود کو لاحق نایاب آنکھوں کی بیماری سے متعلق انکشاف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559480_4920498_News4_updates.jpgمسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن)---فائل فوٹو
دنیا کے مشہور ترین اور سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی دائیں آنکھ سے تقریباً نابینا ہو چکے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے مسٹر بیسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بہتر طور پر دیکھنے کے لیے مجھے آنکھیں سکیڑنی پڑتی ہیں، حتیٰ کہ کانٹیکٹ لینس لگانے کے باوجود بھی صاف دکھائی نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ اپنی صحت سے متعلق صورتِ حال مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مسٹر بیسٹ نے کھل کر بیماری کا نام نہیں لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545165_111157_updates.jpg
مسٹر بیسٹ سب سے کم عمر ارب پتی کیسے بنے؟
معروف امریکی فوربز میگزین کے مطابق مسٹر بیسٹ سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے یوٹیوبر ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں اور ماہرین نے مسٹر بسیٹ کی جانب سے بتائی گئی علامات کو ایک نایاب جینیاتی مرض ’اسٹارگارڈٹ ڈیزیز‘ کا نام دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بیماری عام طور پر بچپن یا نوجوانی میں شروع ہوتی ہے اور آنکھ کے اس حصے کو متاثر کرتی ہے جو صاف اور مرکزی نظر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اسٹارگارڈٹ ڈیزیز کیا ہے؟
یہ ایک موروثی بیماری ہے جس میں ABCA4 جین کی خرابی کے باعث آنکھ میں زہریلا مادہ جمع ہونے لگتا ہے جس سے آہستہ آہستہ مرکزی بینائی متاثر ہوتی ہے جبکہ اطراف کی نظر اکثر محفوظ رہتی ہے۔
ابتدائی علامات
اسٹارگارڈٹ ڈیزیز کی ابتدائی علامات میں آنکھوں کے سامنے مستقل دھند یا سرمئی سائے کا آ جانا، روشنی سے اندھیرے میں جانے پر دیر سے نظر آنا، رنگوں کا مدھم نظر آنا، متاثرہ شخص کا چہرے یا تحریر دیکھتے وقت بار بار آنکھیں سکیڑنا شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-20/1443720_031401_updates.jpg
مسٹر بیسٹ کتنا کماتے ہیں؟ یوٹیوب کا مبینہ اسکرین شاٹ وائرل
ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایئشن کی دنیا کے بےتاج بادشاہ امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی مبینہ آمدن کا اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ماہرین کے مطابق یہ علامات اکثر تھکن یا عام نظر کی کمزوری سمجھ کر نظر انداز کر دی جاتی ہیں جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
کیا اس کا علاج ممکن ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق ابھی تک اس بیماری کا مکمل علاج موجود نہیں تاہم جین تھیراپی پر تحقیق جاری ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وٹامن اے کی زیادہ مقدار نقصان دہ ہو سکتی ہے جبکہ دھوپ میں UV پروٹیکشن چشمہ پہننا ضروری ہے۔
Pages:
[1]