Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 75|Reply: 0

مسٹر بیسٹ کا خود کو لاحق نایاب آنکھوں کی بیماری سے متعلق انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203819
Post time 2026-2-24 16:21:59 | Show all posts |Read mode
  
مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن)---فائل فوٹو

دنیا کے مشہور ترین اور سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی دائیں آنکھ سے تقریباً نابینا ہو چکے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے مسٹر بیسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بہتر طور پر دیکھنے کے لیے مجھے آنکھیں سکیڑنی پڑتی ہیں، حتیٰ کہ کانٹیکٹ لینس لگانے کے باوجود بھی صاف دکھائی نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ اپنی صحت سے متعلق صورتِ حال مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مسٹر بیسٹ نے کھل کر بیماری کا نام نہیں لیا۔   
مسٹر بیسٹ سب سے کم عمر ارب پتی کیسے بنے؟

معروف امریکی فوربز میگزین کے مطابق مسٹر بیسٹ سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے یوٹیوبر ہیں۔    

دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں اور ماہرین نے مسٹر بسیٹ کی جانب سے بتائی گئی علامات کو ایک نایاب جینیاتی مرض ’اسٹارگارڈٹ ڈیزیز‘ کا نام دیا ہے۔  

ماہرین کے مطابق یہ بیماری عام طور پر بچپن یا نوجوانی میں شروع ہوتی ہے اور آنکھ کے اس حصے کو متاثر کرتی ہے جو صاف اور مرکزی نظر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اسٹارگارڈٹ ڈیزیز کیا ہے؟

یہ ایک موروثی بیماری ہے جس میں ABCA4 جین کی خرابی کے باعث آنکھ میں زہریلا مادہ جمع ہونے لگتا ہے جس سے آہستہ آہستہ مرکزی بینائی متاثر ہوتی ہے جبکہ اطراف کی نظر اکثر محفوظ رہتی ہے۔
ابتدائی علامات

اسٹارگارڈٹ ڈیزیز کی ابتدائی علامات میں آنکھوں کے سامنے مستقل دھند یا سرمئی سائے کا آ جانا، روشنی سے اندھیرے میں جانے پر دیر سے نظر آنا، رنگوں کا مدھم نظر آنا، متاثرہ شخص کا چہرے یا تحریر دیکھتے وقت بار بار آنکھیں سکیڑنا شامل ہے۔   
مسٹر بیسٹ کتنا کماتے ہیں؟ یوٹیوب کا مبینہ اسکرین شاٹ وائرل

ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایئشن کی دنیا کے بےتاج بادشاہ امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی مبینہ آمدن کا اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔   

ماہرین کے مطابق یہ علامات اکثر تھکن یا عام نظر کی کمزوری سمجھ کر نظر انداز کر دی جاتی ہیں جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
کیا اس کا علاج ممکن ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق ابھی تک اس بیماری کا مکمل علاج موجود نہیں تاہم جین تھیراپی پر تحقیق جاری ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وٹامن اے کی زیادہ مقدار نقصان دہ ہو سکتی ہے جبکہ دھوپ میں UV پروٹیکشن چشمہ پہننا ضروری ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-24 12:35 GMT+5 , Processed in 0.047817 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list