slotcosino Publish time 6 day(s) ago

برطانیہ: کافی شاپ کی غلطی نے خاتون کو امیر ترین بنا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559506_1911556_14_updates.jpg
تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

برطانوی شہر نوٹنگھم سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ کاروباری خاتون صوفی ڈاؤننگ ایک لمحے کے لیے دنیا کی سب سے امیر خاتون بن گئیں، جب ان کے گفٹ کارڈ پر 63 یورو کوادرلین (63 کے بعد 15 صفر) ظاہر ہوئے۔

یہ رقم ایلون مسک کی دولت سے تقریباً 100000 گنا زیادہ اور عالمی معیشت سے 670 گنا زیادہ ہے۔

بی بی سی کے مطابق صوفی ڈاؤننگ کو کرسمس پر کافی شاپ کے لیے 10 یورو (تقریباً 14ڈالرز) کا گفٹ کارڈ تحفے میں دیا گیا تھا، جب انہوں نے اس سے ماچا لاٹے خریدی، تو رسید پر باقی رقم 63 یورو کوادرلین دکھائی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-03/1457015_035859_updates.jpg
دنیا کی امیر ترین خاتون ایلس والٹن کون ہیں؟

معروف امریکی کمپنی والمارٹ کی 75 سالہ وارث ایلس والٹن 102 بلین ڈالرز کی مجموعی دولت کے ساتھ فوربس بلینیئر لسٹ 2025ء میں شامل ہوگئی ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بعد میں کافی شاپ نے بتایا کہ یہ سب انتظامی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے، گفٹ کارڈ نمبر غلطی سے کارڈ کی قیمت کی جگہ ٹِیل میں درج کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے رسید پر غیر حقیقی رقم ظاہر ہوئی۔

کافی شاپ کے ترجمان نے کہا کہ گاہک کو وہی رقم چارج کی گئی جو اسے چارج کرنی تھی اور خریداری کے بعد گفٹ کارڈ پر صحیح رقم موجود تھی، رسید میں صرف غلط رقم دکھائی گئی تھی، بعد میں گاہک کو درست رسید دی گئی۔

صوفی نے کہا کہ وہ صرف ’کاغذ پر دنیا کی سب سے امیر خاتون‘ ہونے کا لطف اٹھا رہی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ: کافی شاپ کی غلطی نے خاتون کو امیر ترین بنا دیا