کراچی: بےقابو گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق رائیڈر کے ورثا نے ڈرائیور کو معاف کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559526_7522040_19_updates.jpgفائل فوٹوکراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ اتحاد میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق موٹر سائیکل سوار کے ورثا نے ڈرائیور کو معاف کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق بے قابو ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کے ورثا نے قانونی کارروائی سے منع کر دیا اور ڈرائیور کو اللّٰہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559241_061719_updates.jpg
کراچی: تیز رفتار کار بےقابو ہو کر سڑک کے دوسری جانب آگئی، ٹکر سے رائیڈر جاں بحق
زخمی ہونے والے کار سوار شہری کی شناخت حسن بنگوار کے نام سے ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کے مطابق ورثا لاش لے کر گزشتہ روز ٹھٹھہ روانہ ہوگئے تھے جہاں جاں بحق رائیڈر کی تدفین کر دی گئی ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث شخص کے خلاف ورثا کی درخواست پر ہی کارروائی کی جائے گی۔
Pages:
[1]