slotcosino Publish time 6 day(s) ago

بھارت، ہیلی کاپٹر کی سمندر میں کریش لینڈنگ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559536_6610848_%D8%A8%DA%86%D8%A8%DB%81_updates.jpg

بھارت میں انڈمان جزیرے میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں تمام سات افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج (منگل کی) صبح تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو انڈمان و نکوبار جزائر کے قریب حادثہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق پاون ہنس کے زیرِ انتظام ہیلی کاپٹر نے صبح تقریباً 8 بج کر 45 منٹ پر شہر سری وجیا پورم سے مایابندر کے لیے اڑان بھری۔ تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر پرواز کے دوران فنی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث پائلٹ کو مایابندر کے قریب سمندر میں کنٹرولڈ کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559467_091316_updates.jpg
بھارت: جھارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس کو حادثہ، مریض سمیت 7 افراد ہلاک

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ہیلی کاپٹر میں 2 عملے کے ارکان اور 5 مسافر سوار تھے، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ تمام افراد کو سمندر سے ریسکیو کر کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

سینئر سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ممکنہ تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ نے پانی پر کنٹرولڈ لینڈنگ کی۔ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارت، ہیلی کاپٹر کی سمندر میں کریش لینڈنگ