Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 698|Reply: 0

بھارت، ہیلی کاپٹر کی سمندر میں کریش لینڈنگ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203924
Post time 2026-2-24 21:34:13 | Show all posts |Read mode
  

بھارت میں انڈمان جزیرے میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں تمام سات افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج (منگل کی) صبح تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو انڈمان و نکوبار جزائر کے قریب حادثہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق پاون ہنس کے زیرِ انتظام ہیلی کاپٹر نے صبح تقریباً 8 بج کر 45 منٹ پر شہر سری وجیا پورم سے مایابندر کے لیے اڑان بھری۔ تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر پرواز کے دوران فنی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث پائلٹ کو مایابندر کے قریب سمندر میں کنٹرولڈ کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔   
بھارت: جھارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس کو حادثہ، مریض سمیت 7 افراد ہلاک

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار 7 افراد ہلاک ہو گئے۔   

ہیلی کاپٹر میں 2 عملے کے ارکان اور 5 مسافر سوار تھے، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ تمام افراد کو سمندر سے ریسکیو کر کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔  

حکام نے تصدیق کی ہے کہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

سینئر سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ممکنہ تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ نے پانی پر کنٹرولڈ لینڈنگ کی۔ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-24 17:44 GMT+5 , Processed in 0.797961 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list