ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فاف ڈوپلیسی بابر اعظم کے بیٹنگ اسٹائل کا دفاع کرنے لگے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559535_4854696_11_updates.jpg— فائل فوٹوپاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بیٹنگ پر بڑھتی ہوئی تنقید دیکھ کر جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر فاف ڈو پلیسی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔
بابر اعظمنے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے دوران 5 میچز میں 22 کی اوسط اور 115.78 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 66 رنز بنائے ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ایسے میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ دیکھیں، مجھے لگتا ہے کہ تمام عظیم کھلاڑیوں میں کیریئر کے دورانمختلف مقامات پر تبدیلیاں آتی ہیں، کرکٹ اس قدر آگے بڑھ گئی ہے کہ بابر جسے ہم بہت طویل عرصے سے دنیا کے ایک بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے جانتے ہیں، وہ اس وقت ٹی 20 کرکٹ میں اسٹرائیک ریٹ کے لحاظ سے خود کو تھوڑا پیچھے دیکھ رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559515_020056_updates.jpg
خراب کارکردگی کے باوجود بھی پاکستان کے میچز کی ویور شپ میں اضافہ کیسے؟
سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے خراب کارکردگی کے باوجود پاکستان کے میچ کی ویورشپ میں اضافہ ہونے کی وجہ بتا دی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اُنہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ پاکستان کو بابر اعظم کو جارحانہ انداز میں کھیلنے کے لیے مجبور کرنے کہ بجائے ان کے لیے صحیح جگہ تلاش کرنی چاہیے۔
فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ جیسی پچز پر ابھی ٹی 20 ورلڈ کپ ہو رہا ہے وہاں بابر اعظم جیسا کھلاڑی درمیان کے اوورز میں بہت زیادہ اہم ہو سکتا ہے۔
Pages:
[1]