یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559543_8233661_Nawaz-and-Yasmin-Rashid_updates.jpgکولاج فوٹو: فائلپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
حالیہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔
اس اپیل میں انہوں موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹریبونل نے تکنیکی بنیاد پر درخواست خارج کی، ٹریبونل نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544617_022931_updates.jpg
یاسمین راشد کی نواز شریف کیخلاف الیکشن پٹیشن مسترد، تفصیلی فیصلہ جاری
یاسمین راشد کی الیکشن پٹیشن پر دستخط موجود نہیں۔ پٹیشن قانونی تقاضے پورے کیے بغیر دائر کی گئی: تفصیلی فیصلہ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
درخواست گزار نے کہا کہ فارم 45 میں تبدیلی الیکشن کی شفافیت کے آئینی تقاضے کے خلاف ہے۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ حتمی نتائج مرتب کرنے کیلئے امیدواروں کو نوٹس جاری کرنا قانونی تقاضا ہے۔ نتائج مرتب کرتے ہوئے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کامیاب قرار دیا جائے۔
Pages:
[1]