slotcosino Publish time 6 day(s) ago

دوحہ: وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559545_3499691_PM-shehbaz-meets-Qatri-delegation_updates.jpgفوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے جہاں فریقین نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاک قطر تجارتی روابط مضبوط بنانے میں قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوطرفہ شراکت داری کے اہم ستون کے طور پر نجی شعبے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کو پاکستان میں لاجسٹکس، توانائی، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559268_100919_updates.jpg
وزیراعظم دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، قطری نائب وزیر خارجہ نے استقبال کیا

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، قطر کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیراعظم نے وفد کو سرمایہ کاروں کی سہولت کےلیے اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس دوران شیخ فیصل بن قاسم الثانی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقوں نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور افراد کے درمیان روابط آسان بنانے کےلیے کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعلقات کو مزید وسعت دینے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: دوحہ: وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق