رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی سے قبل دولت کی مالیت سامنے آ گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559777_317944_News2_updates.jpg---فائل فوٹو
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا 26 فروری یعنی کہ کل شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، اس شادی کو دونوں نے ’ویروش (VIROSH) ویڈنگ‘ کا نام دیا ہے۔
رشمیکا منڈانا کی دولت، فلمی آمدن اور اثاثے
رشمیکا منڈانا کا جنوبی بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے۔
رشمیکا نے پشپا، دی رائز، اینیمل سمیت کئی بڑی فلموں میں کام کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان کی مجموعی دولت تقریباً 66 کروڑ روپے ہے اور وہ ایک فلم کے لیے اوسطاً 4 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
فلموں کے علاوہ وہ برانڈ انڈورسمنٹ اور اپنی خوشبو کے برانڈ سے بھی کمائی کرتی ہیں۔
ان کے پاس بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی، گوا اور کورگ میں جائیدادیں ہیں، کورگ میں واقع ان کا ولِا تقریباً 8 کروڑ روپے مالیت کا بتایا جاتا ہے۔
کار کلیکشن میں رینج روور اسپورٹ، آڈی کیو تھری اور مرسڈیز بینز شامل ہیں۔
وجے دیوراکونڈا کی آمدن، کاروبار اور لگژری لائف اسٹائل https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558402_033726_updates.jpg
وجے اور رشمیکا کی شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں
معروف بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا مبینہ طور پر بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں ایک شاندار ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنے جارہے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وجے دیوراکونڈا کی مجموعی دولت 66 سے 70 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے، وہ 1 فلم کے لیے 12 سے 15 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔
برانڈ انڈورسمنٹ اور سوشل میڈیا پوسٹس سے بھی انہیں بھاری آمدن ہوتی ہے۔
وجے حیدرآباد کے پوش علاقے جوبلی ہلز میں تقریباً 15 کروڑ روپے کے بنگلے میں رہتے ہیں، ان کی لگژری گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو، فورڈ مستنگ اور رینج روور شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وہ 30 کروڑ روپے مالیت کے نجی طیارے کے بھی مالک ہیں۔
رشمیکا اور وجے کی مشترکہ دولت
رشمیکا اور وجے کی مجموعی دولت 130 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جس کے باعث یہ جوڑی ٹالی ووڈ کی طاقت ور اور امیر ترین نوجوان جوڑیوں میں شامل ہو چکی ہے۔
شادی کی تفصیلات https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-02-01/1316012_095054_updates.jpg
وجے دیوراکونڈا سیدھی اور کھری بات کرتے ہیں، رشمیکا مندانا
بالی ووڈ اور سائوتھ کی فلموں کی معروف بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا اور انکے دوست اور ساتھی اداکار وجے دیوراکنڈا کی اس ماہ منگنی کی افواہوں پر 27 سالہ رشمیکا کا کہنا ہے کہ وجے نے ذاتی طور پر پوری زندگی انکی بہت مدد کی جو کہ کسی بھی دوسرے شخص سے بڑھ کر ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی اور اس سے قبل کی تقریبات 24 سے 26 فروری کے درمیان The Mementos میں جاری ہیں۔
یہ مقام مکمل طور پر نجی ہے اور اراؤلی پہاڑیوں میں واقع ہے۔
تقریب میں مہمانوں کی تعداد تقریباً 100 ہو گی جبکہ شادی میں فلمی دنیا کی بڑی شخصیات کے بجائے چند سیاستدان اور ہدایت کار مدعو ہیں۔
Pages:
[1]