بغیر جم 11 ماہ میں 52 کلو وزن کم کرنے والی طالبہ کی متاثر کن کہانی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559791_5571155_News4_updates.jpg---فائل فوٹو
تیونس سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ طالبہ نے صرف 11 ماہ میں بغیر جم گئے 52 کلو گرام وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہبہ اللّٰہ عیادی نامی طالبہ نے اپنے وزن میں کمی کے سفر کو متاثر کُنقرار دیتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
اب ہبہ عیادی کا وزن 133.3 کلو گرام سے کم ہو کر 52 کلو گرام رہ گیا ہے۔
5 فُٹ 8 انچ قد کی حامل ہبہ کا کہنا ہے کہ زیادہ وزن میرے لیے صرف ظاہری خوبصورتی کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ میری مجموعی صحت، تھکن اور خود اعتمادی سب متاثر ہو چکے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-12-12/857234_110436_updates.jpg
وزن میں کمی لانے کے آسان طریقے
موٹاپے کا شکار افراد کے لیے اچھی بات ہے کہ وہ اب آسانی سے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں ، جس کے لیے انہیں بھوکا رہنےاور کم کھانا کھانے کی ضرورت نہیں ہے، اس کے بغیر بھی وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایک دن وزن دیکھ کر میں نے اپنی زندگی بدلنے کا فیصلہ کیا اور وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔
سادہ خوراک، مستقل عادت
ہبہ عیادی کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو بھوکا نہیں رکھا بلکہ سادہ اور متوازن غذا اپنائی۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ناشتے میں صرف سبزیوں کے ساتھ 3 انڈوں کا آملیٹ، تھوڑی سی بران بریڈ اور بغیر چینی کے چائے یا کافی کا استعمال کرتی تھی۔
دوپہر کے کھانے میں محدود مقدار میں چاول یا روٹی، چکن یا انڈے، سبزیاں اور ایک پھل کھاتی تھی جبکہ رات کا کھانا کم سے کم اور ہلکا رکھتی تھی جس میں کم تیل اور نمک کے ساتھ سوپ یا کبھی صرف سلاد کھا لیا کرتی تھی۔
جم نہیں، صرف واک
ہبہ کے مطابق جم جانا ممکن نہ ہونے پر میں نے روزمرہ زندگی میں واک کو شامل کیا، باقاعدگی سے کی جانے والی چہل قدمی نے وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون بھی دیا۔
جذباتی جدوجہد اور حوصلہ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-12/1489860_100045_updates.jpg
وزن میں کمی کیلئے نیند ضروری ہے یا جِم؟
نیند صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ یہ توانائی کو بحال کرتی ہے اور خلیوں اور بافتوں کی مرمت و اصلاح کرتی ہے۔ جب نیند پوری نہ ہو تو انسان چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔ توجہ کا ارتکاز کم اور تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ہبہ عیادی کا کہنا ہے کہ وزن زیادہ ہونے کا سب سے مشکل پہلو جذباتی تھا، میں آئینہ دیکھنے سے کتراتی تھی اور کپڑے فٹ نہ آنے اور صحت کی فکر مجھے پریشان رکھتی تھی جبکہ اب میں وزن میں واضح کمی کے بعد خود کو توانا اور بہتر محسوس کرتی ہوں۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages:
[1]